مہر خبررساں ایجنسی نے الوفد سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عرب ممالک میں امریکہ نوازعرب سربراہان کے خلاف عظیم عوامی احتجاجات کے پیش نظر مارچ کے اواخر میں ہونے والے 23 ویں عرب سربراہی اجلاس کو ملتوی کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق عرب سربراہی اجلاس مارچ کے اواخر میں عراق کے دارالحکومت بغداد میں منعقد کرنے کا پروگرام تھا۔ عرب سربراہی کونسل نے اس اجلاس کو غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ عرب یونین کے سکریٹری جنرل عمرو موسی نے کہا ہے کہ انھیں اس سلسلے میں کوئی پیغام نہیں ملا ہے۔ العربیہ نے اس سلسلے میں اعلان کیا تھا عرب یونین کے سربراہ لیبیا نے آئندہ اجلاس کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
عرب سربراہی اجلاس ملتوی
عرب ممالک میں عوامی احتجاج کے پیش نظر عرب سربراہی اجلاس ملتوی
عرب ذرائع کے مطابق عرب ممالک میں امریکہ نوازعرب سربراہان کے خلاف عظیم عوامی احتجاجات کے پیش نظر مارچ کے اواخر میں ہونے والےعرب سربراہی اجلاس کو ملتوی کردیا گیا ہے۔
News ID 1257173
آپ کا تبصرہ